NPG Media

کورونا وائرس: جرمنی نے ایسٹرکے تہوار پر لاک ڈاؤن میں توسیع کردی

File Photo

برلن: (این پی جی میڈیا) جرمنی نے کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے پیش نظر ایسٹر کے تہوار پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی نے ایسٹر کے تہوار پر مکمل لاک ڈاؤن  کا نفاذ کرتے ہوئے پابندیوں کو مزید تین ہفتوں تک بڑھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ موجودہ اقدامات 18 اپریل تک برقرار رہیں گے۔

یکم تا 5 اپریل تک پابندیاں مزید سخت ہوجائیں گی ، جبکہ زیادہ تر دکانیں بند رہیں گی اور اجتماعات محدود ہوں گے۔

انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی اب تک کی انتہائی سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے۔

چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ پورے یورپ میں حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ  میں اضافہ ہورہا ہے ۔

اطلاعات ہیں کہ جرمنی میں ابھی تک کورونا ویکسین محدود سطح پر خصوصی مراکز پر ہی مہیا ہو رہی ہے اور اب تک 8.7 فیصد آبادی کو ایک ٹیکہ اور 3.9 فیصد آبادی کو دونوں ٹیکے لگائے جا سکے ہیں۔

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal