NPG Media

سنکیانگ بدسلوکیاں:مغربی ممالک کی چین پر پابندیاں،بیجنگ کا بھی جوابی وار

Photo Credit: CNA

واشنگٹن: (این پی جی میڈیا) مغربی ممالک نے چین پر پابندیاں عائد کردی ہیں جو کہ جوبائیڈن کا چین پر پہلا وار گردانا جارہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ ، یورپی یونین ، برطانیہ اور کینیڈا نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر چینی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں ، جو کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کے تحت بیجنگ کے خلاف پہلی کارروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی ممالک نے چین کے 4 باشندوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ پابندیوں کے تحت چار چینی اہلکاروں کے یورپی یونین میں اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور اب وہ یورپ کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

مغربی حکومتیں بیجنگ کو شمال مغربی چین میں مسلم ایغوروں کی بڑے پیمانے پر نظربندیوں کے لئے جوابدہ ٹھہرانے کی کوشش کر رہی ہیں ، جہاں امریکہ کا کہنا ہے کہ چین نسل کشی کر رہا ہے۔

دوسری جانب چین نے تمام الزامات کی تردید کردی ہے۔ اور ردعمل کے طور پر یورپی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پابندیاں یورپی یونین، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں کا ثمر ہے۔

امریکی انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ چین سے متعلق امور پر یورپی ممالک کی حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal