NPG Media

آسٹریلیا میں تاریخ کا بدترین سیلاب، سینکڑوں افراد بےگھر

Photo Credit: France 24

سڈنی: (این پی جی میڈیا) آسٹریلیا میں تاریخ کا بد ترین سیلاب آیا ہے جس میں سینکڑوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیائی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے جاری بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے ملک کے متعدد حصوں کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

 

Heavy rains pummel Australia's east, bringing worst floods in 50 years

حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی شہر الاسکا کے ایک علاقے میں 10 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب کی صورتحال بہت خطرناک اور انتہائی پیچیدہ ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اس سیلاب میں فی الحال کسی اموات کی اطلاع نہیں ملی ، لیکن حالیہ دنوں میں ہزاروں افراد کو ایمرجنسی سروسز نے بچایا ہے۔

Australia flooding: Sydney's Warragamba dam overflows - UPI.com

حکام نے تقریبا 22،000 افراد کو گھروں سے انخلا کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے ، اور ممکنہ طور پر تقریبا، 18،400 افراد کو پہلے ہی نکالا جا چکا ہے۔

Heavy rains pummel Australia's east, bringing worst floods in 50 years

جبکہ دوسری جانب سب سے زیادہ آبادی اور بدترین متاثرہ ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں سوشل میڈیا پر کچھ ایسی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کیسے پل اور گھر ڈوب رہے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ آسٹریلوی حکومت نے نیو ساؤتھ ویلز کے ایک بڑے حصے کوآفت زدہ قرار دےدیا ہے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal