NPG Media

متحدہ عرب امارات پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے خفیہ منصوبے پر کام کررہا ہے، رپورٹ

دبئی: عالمی جریدے بلوم برگ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت سرحدوں پر سیز فائر کے معاہدے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے امارات ایک خفیہ منصوبے پر کام رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 2003  میں طے پانے والے معاہدے کے بعد اچانک دونوں فریقین نے سیز فائر کا اعلان کرتے دنیا کو حیران کردیا۔ سیز فائر کے اس اعلان کے چوبیس گھنٹوں کے بعد یو اے ای کے وزیر خارجہ دہلی پہنچے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے لیے امارات نے کافی عرصے سے خفیہ کوششوں کا آغاز کررکھا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی کا یہ معاہدہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم ترین اقدام ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal