NPG Media

یمن جنگ بندی: متحدہ عرب امارات کا خیر مقدم

دبئی: سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی یمن جنگ بندی کی پیشکش کو متحدہ عرب امارات نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان کی جانب سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کی جانے والی جنگ بندی کی پیشکش کے ذریعے یمن میں جاری بحران کو حل کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی یہ پیشکش خطے میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ یو اے ای یمن میں امن کے قیام کے لیے سعودی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا یمن جنگ بندی کا یہ اعلان یمن مسئلے کے سیاسی حل کی جانب اٹھایا جانے والا بہترین قدم ہے۔

دوسری جانب انہوں نے دیگرعالمی قوتوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ  وہ سعودی عرب کے یمن جنگ بندی کے اس اعلان کے بعد دیگر فریقین کو بھی اس بات پر عمل پیرا ہونے کے لیے آمادہ کریں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal