NPG Media

یوم پاکستان پر امریکی صدر جوبائیڈن کی پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے پاکستانی ہم منصب یومِ پاکستان پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی صدر صدر عارف علوی کے نام لکھے گئے خط میں پاکستانی قوم کو یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

خط میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات سمیت خطے میں امن و خوشحالی پر بھی بات کی گئی ہے۔

خط میں عالمی وبا کورونا پر قابو پانے، افغانستان میں قیام امن، ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

جوبائیڈن کی جانب سے بھیجے گئے خط میں اس بات کا بھی عزم کیا گیا ہے کہ امریکا مستقبل میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal