NPG Media

سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں کو جنگ بندی کی پیشکش کردی

File Photo

ریاض: (این پی جی میڈیا) سعودی عرب نے یمن میں 6 سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے حوثی باغیوں کو جنگ بندی کی پیشکش کردی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے  کہ سعودی عرب نے یمن کی طویل عرصے سے جاری جنگ میں اپنے حریفوں کو ملک گیر جنگ بندی کی پیش کش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کو تجویز کردہ جنگ بندی کا مطلب پورے تنازعہ کو ختم کرنا ہے جس میں یمن کے باغی زیر قبضہ دارالحکومت صنعا میں مرکزی ہوائی اڈے کی اجازت دینا اور اسے دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود  نے کہا ہے کہ جیسے ہی حوثی اسے منظور کریں گے، اس پیشکش پر فوراً عملدرآمد شروع ہوجائے گا ۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا  کہ ہم چاہتے ہیں کہ بندوقیں مکمل طور پر خاموش ہوجائیں۔

خیال رہے کہ یہ پیشکش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب سعودی عرب کی توانائی کی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے تھے جبکہ حوثی باغیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

سعودی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ حوثیوں کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنے مفادات کو اولین رکھیں یا امن کو۔

جبکہ دوسری جانب حوثیوں نے کہا ہے کہ اس اقدام میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

حوثی باغیوں کے ترجمان محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ ہمیں توقع تھی کہ سعودی عرب بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی ناکہ بندی کے خاتمے کا اعلان کرے گا اور اتحادی فوج کے زیر انتظام 14 جہازوں میں اجازت دینے کے اقدام کا بھی اعلان کرے گا۔

انکا مزید کہان تھا کہ "ہوائی اڈوں اور سمندری بندرگاہوں کو کھولنا ایک انسانی ہمدردی کا حق ہے اور اسے آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal