NPG Media

امریکہ: سپر مارکیٹ میں فائرنگ،10 افراد ہلاک ،ملزم گرفتار

Photo Credit: Al Jazeera

کولوراڈو: (این پی جی میڈیا) امریکی شہر کولوراڈو میں ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے اس فائرنگ کے واقعے  میں زخمی ہونے والوں  میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کے واقعے کو یوٹیوب پر براہ راست دکھایا بھی گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کے لئے یہ المیہ اور ایک ڈراؤنا خواب ہے ، اور اس کے جواب میں ہمیں مقامی ، ریاستی اور وفاقی حکام کا تعاون حاصل ہے۔

جبکہ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا اس واقعہ کے حوالے سے کہنا  ہے کہ مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ اور اس سے جانی نقصان کے بارے میں صدر جو بائیڈن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal