NPG Media

کسٹمر کے ماسک نہ پہننے پر ویٹرس نے جاب چھوڑ دی، ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

واشنگٹن: کورونا کی بڑھتی ہوئی موجودہ لہر کے باعث ماسک پہننا زندگی کا معمول بن گیا ہے تاہم اب بھی متعدد لوگ ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری خیال نہیں کرتے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک خاتون ریستوران میں داخلے پر ماسک پہننے سے انکار کرتی رہی جس پر ویٹرس غصے میں آکر جاب چھوڑ گئی، واقعے کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک پر جب اس ویڈیو کو شئیر کیا گیا تو لاکھوں افراد نے اس ویڈیو کو دیکھا اور ویٹرس کے رویے کو درست کہا ان کا کہنا تھا کہ ویٹرس اپنا کام کررہی تھی کسٹمر کو ان کی زندگی مشکل نہیں بنانی چائیے جو باہر نکل کر اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریستوران میں ایک جوڑا داخل ہوتا ہے لیکن ویٹرس انہیں روک لیتی ہے اور خاتون سے کہتی ہے کہ وہ ماسک پہنے بغیر اندر داخل نہیں ہوسکتی۔

خاتون کسٹمر یہ کہتے ہوئے ماسک پہننے سے انکار کردیتی ہے کہ وہ باقی افراد سے 5 فٹ کا فاصلہ رکھے ہوئے ہے اس لیے اسے ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

ویٹرس نے خاتون کے ماسک نہ پہننے پر اس سے کہا کہ وہ مینیجر کو بلا کر لا رہی ہے تاہم مینیجر کو بھی خاتون نے یہی جملہ سنادیا جس کے بعد ویٹرس غصے میں آگئی اور اپنا ایپرن، کیپ اتار کر پھینک کر وہاں سے چلی گئی۔

ویٹرس نے اس خاتون سے بحث و تکرار کے دوران کہا کہ ان جیسے لوگوں کی وجہ سے دیگر افراد کا باہر نکلنا اور ملازمت کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal