NPG Media

انٹراسکواڈ میچ: شاداب خان الیون کے ہاتھوں بابر اعظم الیون کو شکست

لاہور:(این پی جی میڈیا) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچ ہوا جس میں شاداب خان الیون  نے بابراعظم الیون کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ ساؤتھ افریقہ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ایک روزہ انٹرا اسکواڈ ٹارگیٹڈ میچ شاداب خان الیون نے جیت لیا۔ بابراعظم الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز  بنائے۔ امام الحق 91 اور بابراعظم 83 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے سعود شکیل 40 اورحارث رؤف  23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ شاداب الیون کی جانب سے شاہنواز دھانی نے تین اور شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مینجمنٹ نے شاداب خان الیون کو 320 کا ریوائزڈ ہدف دیا جس کے تعاقب میں شاداب الیون نے 45.2 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ فخر زمان 109 رنز بنا کر ریٹائرڈ آوٹ ہوئے ان کی اننگز میں دس چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ سابق کپتان سرفراز احمد 58 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے، دانش عزیز نے 39 اور محمد نواز نے 43 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ بابر اعظم الیون کی جانب سے فیصل اکرم اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تاہم بابر الیون ہدف کے دفاع میں ناکام رہی۔

قومی اسکواڈ کے کھلاڑی کل آرام کریں گے جبکہ دوسرا پریکٹس میچ 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal