NPG Media

بھارتی کھلاڑی پاکستان آکر خوش ہوتے ہیں: شاہد آفریدی

Shahid Afridi

کراچی: سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے ، بھارتی کھلاڑی پاکستان آکر خوش ہوتے ہیں ، پاکستان کے کھلاڑی بھی بھارت جا کر خوش ہوتے ہیں اور بہتر کرکٹ کھیلتے ہیں ۔

اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 2009 کا ورلڈ کپ میرے نزدیک بہت اہم تھا ، پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلی تو عوام نے بہت پیار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کی پرفارمنس کو بولنگ اور فیلڈنگ سے پوری کرتا تھا ، زندگی میں کچھ کرنے کیلئے سخت محنت کرنے کا عزم کیا تھا ، اگر زندگی میں کچھ حاصل کرنا ہے تو اس کیلئے محنت لازمی شرط ہے ۔

سابق کپتان نے کہا کہ محمد وسیم بہت اچھے ہیں ، وہ چاہتے ہیں میرٹ پر فیصلے ہوں ، کرکٹ کو زیادہ آسان نہ لیں ، اس میں بہتر پرفارمنس والے لڑکے شامل کریں ، اعظم خان بہت اچھے کرکٹر ہیں ، انہیں فٹنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کی موجودہ لہر بہت خطرناک ہے ، بیماری سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ہم سب کیلئے ضروری ہے ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ سلیم حفیظ کے فاؤنڈیشن نے بچوں کیلئے تعلیم کا بندوبست کیا ہے ، سلیم حفیظ کے فاؤنڈیشن بچوں کیلئے حقیقت میں ایک ماں کا روپ دھار رہی ہے ، اُن کی ایجوکیشن نے پاکستان کے بچوں کیلئے گرانقدر کام کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی یونیورسٹی بلاشبہ پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے کیونکہ یونیورسٹی میں بچوں کو اسکالرشپ میرٹ کی بنیاد پر دیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی میں ایسے بچوں کو ترجیح دی جاتی ہے جو تعلیم کا خرچ نہیں اٹھا سکتے ۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں بھی اس میں حصہ لے رہا ہوں اور یہاں بچوں کے ساتھ پڑھوں گا ، آپ لوگوں کے ساتھ ہوں اور آپ کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔ میری فاؤنڈیشن بھی ان کے ساتھ مل کر بچوں کیلئے کام کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہوں ، بچوں کے ساتھ بچیوں کی تعلیم بھی بہت ضروری ہے ۔ بچوں کیلئے کرکٹ اکیڈمی بھی بنائیں گے جہاں انڈور گیمز کھیلی جائیں گی ۔

 

 

 

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal