NPG Media

یمن :عسکری اتحاد کی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری،اسلحہ ڈپو پر آگ بھڑک اٹھی

File Photo

صنعا: (این پی جی میڈیا) سعودی عرب کے عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق زرائع کا کہنا ہے کہ عسکری اتحاد نے یہ فضائی کارروائی سعودی عرب میں آئل پلانٹ پر ڈرون حملوں کے جواب میں کی ہے۔

جبکہ اس حملے کے بعد عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے ملٹری کیمپس اور اسلحہ ڈپو پر بمباری سے آگ بھڑک اٹھی ہے۔

علاوہ ازیں دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عرب اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے سعودی شہر خمیس مشیط پر ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

زرائع کے مطابق جاسوس طیارے کو فضا میں میزائل ڈیفینس سسٹم سے نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اتحادی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی سعودی شہر خمیس مشیط کی جانب داغے گئے بارود سے بھرے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal