NPG Media

سعودی عرب میں 16 سال کے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے16 سال کے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی مملکت میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کی اجازت کے بعد اب کم عمرا فراد کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے امریکی ساختہ کورونا ویکسین ‘فائزر’ کو 16 سال کی عمر کے افراد کو بھی لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کو 16 سال کی عمر کے افراد کے لیے جب کہ آسٹرازینیکا کو 18 سال اور اس سے زائد عمرکے افراد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے کہا ہے کہ ملک میں دی جانے والی تمام ویکسینز نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ  یہ کورونا کے اثرات کے خلاف کام کرتے ہوئے جسم میں قوت مدافعت بھی پیدا کرتے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal