NPG Media

بھارت:مودی کی مشکلات میں اضافہ،کسانوں نےنئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

File Photo

نئی دہلی: (این پی جی میڈیا) شائننگ انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجانے والے بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کے خلاف ایک اور زبردست اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کسان مزدور اور نوجوانوں کی نئی پارٹی بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے احتجاجی کسانوں نے مودی سرکار کے خلاف تادم مرگ تحریک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ اعلان بھی کیا ہے کہ بھارتی کسان مزدور اور نوجوانوں کی نئی پارٹی بنائے جائے گی۔

زرائع کے مطابق بھارت کے ہریانہ، پنجاب، راجستھان میں کاشتکاروں کے جلسے جاری ہیں، اور گرداس پور میں ہونے والے جلسے میں تین صوبوں کے کارکنوں نے شرکت کی ہے۔

جلسوں میں شریک رہنماوں کا کہنا ہے کہ کسانوں نے ملک کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور اب  انہیں ہی غدار کہا جا رہا ہے۔

جبکہ دوسری جانب اوڑیسہ میں کسان رہنماوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک مودی سرکار کالے قوانین پر بات چیت نہیں کرتی پورے ملک میں اجلاس اور دلی کے ارد گرد دھرنے جاری رہیں گے۔

ادھر دلی کے ٹکری، غازی پورہ، اور سنگھو بارڈز پر لاکھوں کاشتکار موجود ہیں اور دھرنوں میں کسان کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کا بہانہ کر کے دھرنے ختم کرانا چاہتی ہے۔

علاوہ ازیں بھارت کے احتجاجی کسانوں نے 26 مارچ کو پورا بھارت بند کرنے کی تیاریاں بھی تیزی کر دی ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal