NPG Media

کورونا ویکسی نیشن میں برطانیہ سب سے آگے

لندن: کورونا ویکسی نیشن میں برطانیہ نے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 2 کروڑ 76 لاکھ سے زیادہ برطانوی شہریوں نے کورونا کی پہلی بار ویکسی نیشن کروالی ہے جب کہ 23 لاکھ شہری کورونا ویکسین کی دو بار ویکسی نیشن کروا چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جس کے باعث کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز 5300 نئے مریض سامنے آئے جب کہ 33 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی یہ تعداد گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سے سب سے کم تعداد ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal