NPG Media

آسٹریلیا میں طاعون کا خطرہ سر اٹھا سکتا ہے

کینبرا: مشرقی آسٹریلیا میں چوہوں کی تعداد مسلسل بڑھنے کے بعد یہاں طاعون کی بیماری پھیلنے کا خطرہ سر اٹھا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مشرقی آسٹریلیا کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز کی مقامی آبادی کے گھروں کے علاوہ یہاں کی فصلوں میں چوہے دندناتے اور تباہی پھیلاتے پھر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کافی پریشان نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب ارد گرد پھیلی چوہوں کی بُو نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی آسٹریلیا میں چوہوں کی بڑھتی تعداد سے ہسپتال میں موجود مریض بھی ان کے کاٹنے سے محفوظ نہیں ہیں۔

دوسری جانب نیو ساؤتھ ویلز کے شہری حالیہ طوفانی بارشوں کو چوہوں سے نجات پانے کا ذریعہ سمجھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مشرقی آسٹریلیا کے ساحلی علاقے کو گزشتہ سو سالوں کی بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal