NPG Media

جوبائیڈن انتظامیہ نے فوجی انخلا سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا، امریکی وزیر دفاع

کابل: افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر آئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے فوجی انخلا سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع سیکریٹری لائڈ آسٹن نے غیر متوقع طور پر دورہ کابل کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ اس دوران ان کا کہنا تھا افغانستان میں غیر ملکی افواج کب تک رہیں گے صدر جوبائیڈن کی جانب سے اس بات کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوجی انخلا سے متعلق حتمی تاریخ کا فیصلہ صدر جوبائیڈن کریں گے اور یہ انھی کا  اختیار ہے۔

لائیڈ آسٹن نے مزید کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ امریکہ کی طویل جنگوں کا خاتمہ چاہتی ہے جس کے لیے تشدد میں کمی ضروری ہے۔

امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لائیڈ آسٹن کا یہ افغانستان کا پہلا دورہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد یہ تھا کہ سننے اور سیکھنے کے بعد اپنے شراکت دار کو سمجھ سکیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal