NPG Media

 بھارت:انتہا پسند یوگی حکومت کی مساجدکے خلاف کاراوئیاں،مسلمانوں کااحتجاج

Photo Credit: News 18

اترپردیش: بھارت کے مودی سرکار کی زیرسرپرست یوگی حکومت اترپردیش میں ایکبار پھر مسلمان مخالف ایجنڈوں پر کام کرنے لگی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اترپردیش میں مودی سرکار کی انتہا پسند یوگی حکومت نے بارہ بنکی مسجد کے اطراف میں آہنی سلاخوں کی باڑھ لگا کرمسجد میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کی انتہا پسند یوگی حکومت نےمسلمانوں کو  اس مسجد میں نماز کی ادائیگی سے بھی روک دیاہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں الہ آباد ہائیکورٹ کی جانب سے غیرقانونی مذہبی مقامات کو ہٹادینے کا حکم دیا گیا تھا۔

اور اسی حکم کو وجہ بنا کر اترپردیش میں انتہا پسند یوگی حکومت نے  مساجد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔

جبکہ دوسری جانب نے بارہ بنکی مسجد میں داخلے اور نماز کی ادائیگی  پر پابندی  کے خلاف مسلمان کمیونٹی  نے احتجاج کیا ہے۔

زرائع کے مطابق پولیس اور مظاہرین  کے درمیان جھڑپ  میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

جبکہ پولیس نے پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal