NPG Media

فیس بک کا بچوں کیلئے انسٹا گرام کا نیا ورژن لانے کا فیصلہ

نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے انسٹا گرام کا نیا ورژن لانے کا فیصلہ کر لیا ۔

انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اپنے ایک ٹویٹ میں 6 سے 12 سال کی عمر کے افراد کے لیے نیا ورژن لانے کی تصدیق کی ہے ، نئے ورژن میں والدین اپنے بچوں کے اکاؤنٹس پر نظر رکھ سکیں گے ۔

واضح رہے کہ فیس بک کی حالیہ پالیسی کے مطابق 12 سال سے کم عمر کے افراد انسٹا گرام استعمال نہیں کر سکتے ہیں ۔

اس سے قبل فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے پیسے کمانے کے طریقہ کار کو مزید وسیع کردیا تھا، جس کے تحت اب صارفین ایک منٹ کی ویڈیو سے بھی پیسا کما سکیں گے ۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اعلان ٹک ٹاک کی بڑھتی مانگ کے حوالے سے کیا گیا ہے ۔

فیس بک کے مطابق صارفین اب ایک منٹ کے دورانیے والی ویڈیوز سے بھی رقم کما سکیں گے جس میں کم سے کم ایک اشتہار 30 سیکنڈ چلے گا۔

فیس بک کی نئی مانیٹائزیشن پالیسی کے مطابق تین منٹ یا اس سے زیادہ کے دورانیے کی ویڈیوز میں ایک اشتہار کو 45 سیکنڈ میں دکھایا جاسکتا ہے ۔ پہلے صرف تین منٹ یا اس سے زیادہ ویڈیوز ان اسٹریم اشتہارات سے منیٹائز کرسکتے تھے ، جس میں ایک اشتہار 1 منٹ سے بھی پہلے نہیں دکھایا گیا تھا ۔

فیس بک سے وابستہ مونیٹائزیشن ڈائریکٹر یوو آرنسٹائن کا کہنا ہے کہ ہم خاص طور پر شارٹ فارم ویڈیو منیٹائزیشن پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ۔ آنے والے ہفتوں میں ہم مواد تخلیق کاروں کے لئے ان اشتہارات کے ذریعہ فیس بک اسٹوریس سے رقم کمانے کی اہلیت کی جانچ کرنا شروع کردیں گے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ فیس بک ایسے ویڈیوز بنانے والوں کی مدد کرنا چاہتا ہے جو مختصر ویڈیو بناتے ہیں اور لائیو ویڈیوز پیش کر رہے ہیں ۔ اسلیے اس کے بدلے ان کی ویڈیوز پر اشتہار چلیں گے جس سے انہیں کچھ آمدنی ہوسکے گی ۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal