NPG Media

جاپان میں خوفناک زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری

ٹوکیو: جاپان میں مشرقی ساحل ہونشو کے قریب 2۔7 شدت کے زلزلے نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔ حکام نے زلزلے کے بعد وہاں کے رہنے والوں کو سونامی کے بڑے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ۔

واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو شہر میں بھی محسوس کیے گئے لیکن یہاں ریکٹر اسکیل پر شدت 3 ریکارڈ کی گئی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جاپان میں ہفتے کی شام 6 بج کر 9 منٹ پر شمال مشرقی جاپان میں 2۔7 شدت کا زلزلہ آیا ۔ اتنی شدت کے زلزے کے بعد حکومت نے متاثرہ علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی تاہم بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

سونامی کی وارننگ کے ساتھ ہی حکومت مقامی لوگوں کو کسی محفوظ مقام پر پہنچانے کا بندوبست کر رہی ہے ۔

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal