NPG Media

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

Photo Credit: Bitcoin News

کراچی: (این پی جی میڈیا) ڈالر سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد اب پھر اڑان بھرنے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آج انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے۔
اس اضافے سے ڈالرکی قیمت خرید155.50روپے سے بڑھ کر156روپے اور قیمت فروخت 155.60روپے سے بڑھ کر 156.10روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دوسری جانب مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.50روپے سے بڑھ کر156روپے اور قیمت فروخت156روپے سے بڑھ کر156.30روپے پر جا پہنچی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں ڈالر 55 پیسے ہوگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مزید 70 پیسے سستا ہواتھا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت ایک سال کی کم تری سطح 156.50 روپے پر آگئی تھی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal