NPG Media

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیاگیا

Photo Credit: Daily Times

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئندہ 2 ماہ کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں، اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ نمو، روزگار اور کاروبار میں اعتماد بہتر ہوا ہے۔

جبکہ دوسری جانب معاشی بہتری سے رواں مالی سال معاشی نمو 3 فیصد تک رہنے کے اندازے ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ فروری میں مہنگائی میں تین فیصد اضافہ بجلی، چینی اور گندم کی قیمتوں کے سبب ہوا تھا۔

جبکہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی زیادہ رہے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو شرح سود 6.5 فیصد پر تھی جو بتدریج اضافے سے 13.25 تک پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی بتادیں کہ مالیاتی پالیسی کوئی مستقل پالیسی نہیں ہوتی اور  نہ ہی اس سے کسی ملک کی معیشت پر کوئی دور رس اثرات پڑتے ہیں بلکہ یہ ایک عارضی قدم ہوتا ہے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal