NPG Media

سعودی عرب: حج کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

Photo Credit: Getty Images

ریاض: (این پی جی میڈیا) سعودی عرب نے عالمی وبا کورونا  وائرس پر قابو پانے کے لیے حج سے پہلے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جاری کی گئی نئی پالیسی کے تحت ذوالحج سے پندرہ روز قبل عازمین حج کو ویکسی نیشن کا کورس مکمل کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے رواں برس اندرون اور بیرون ملک حج کی ادائیگی کے لئے منظور شدہ ویکسین کی شرط عائد کردی ہے۔

علاوہ ازیں، سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حج کے دوران سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔

جبکہ سعودی انتظامیہ کی جانب سے ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے عازمین حج کے گروپس بنائے جائیں گے،اور ہر گروپ سو افراد پر مشتمل ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو ایک عمرہ ادا کرنے کے 15 روز بعد دوسرا عمرہ کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ تاہم اس کے لیے اعتمرنا ایپلیکیشن پر ہر شخص کا درخواست دینا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ غیر ملکی زائرین کے لیے عمر کی حد 60 سال ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں ان دنوں عمرہ بکنگ کے حوالے سے زیادہ تعداد میں درخواستیں بھیجی جارہی ہیں۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal