NPG Media

سعودی عرب کیخلاف استعمال کیے جانے والے میزائل ایرانی ساختہ ہیں، عادل الجبیر

ریاض: سعودی مملکت کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کیخلاف استعمال کیے جانے والے میزائل ایرانی ساختہ ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف استعمال کیے جانیوالے ہتھیار ایران کی جانب سے مہیا کیے گئے ہیں۔

عرب میڈٰیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب پر داغے جانے والے تمام ڈرونز اور میزائلز ایران کی جانب سے مہیا کیے گئے تھے۔ ان میزائل اور ڈرونز میں سے کئی شمال کی جانب سے جبکہ متعدد سمندر کی طرف سے ٹارگٹ کیے گئے تھے۔

اس دوران عادل الجبیر نے سعودی تیل تنصیبات آرامکو پرحالیہ کے بارے بی  بات کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حوثی جنگجو ہی سب سے بڑا مسئلہ ہیں جن کو غیرملکی امداد حاصل ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کا حوثیوں کی جانب سے 9 ،10اور 11 سال کی عمر کے لڑکوں کو لڑائی کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal