NPG Media

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن، صارفین کے مزاحیہ تبصرے

اسلام آباد: دنیا بھر میں سماجی رابطوں کے تین بڑے پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ نے گزشتہ روز کام کرنا چھوڑ دیا جس کے بعد صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنی اپنی رائے کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق گرشتہ روز فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے ٹویٹر کا رخ کیا اور خرابی کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی۔

فیس بک نے اس خرابی کے حوالے سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر وضاحت کی کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس پر پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر فائلز بھیجنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جسے ہم جلد از جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

فیس بک کی جانب سے اس وضاحتی تبصرے کو سننے کے بعد ٹویٹر پر صارفین کے بنائے گئے میمز اور مزاحیہ تبصروں کے انبار لگ گئے۔

ایک ٹویٹر صارف نے سماجی رابطے کے تینوں بڑے فارمز میں خرابی کے باعث لکھا کہ ٹویٹرسوشل ایپ کا بادشاہ ہے۔

ایک اور صارف نے قطار میں لگے جہازوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ واٹس ایپ کی سروس بحال ہونے کے بعد میسجز اس طرح سے آرہے ہیں۔

ایک ٹویٹر ہینڈلر نے مارک زکربارگ کے ہمراہ ٹرین کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹویٹر پر اس وقت لوگ اس طرح آرہے ہیں۔

رافع نامی ٹویٹر ہینڈلر نے زرداری کے انٹرویو کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ اس وقت ٹویٹر کا یہ کہنا ہے ہم ایسی ایپ ہی نہیں بناتے جو ڈاؤن ہو۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal