NPG Media

سعودی مصنوعی سیارے کو خلا میں بھیجنے کا عمل ملتوی کر دیا گیا

ریاض: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی مصنوعی سیارے کو خلا میں بھیجنے کا عمل ملتوی کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کی جانب سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ  سعودی مصنوعی سیارے "شاہین سیٹ” کو خلا میں بھیجنے کے منصوبے کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس سیارہ کو خلا میں بھیجنے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

"شاہین سیٹ” کو خلا میں بھیجنے کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ذریعے بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے علاوہ زمین کی انتہائی درستی کے ساتھ تصاویر لینا بھی تھا۔

شاہین سیٹ کی خصوصیات کی بات کی جائے تو یہ 0.9 میٹر تک کی درستی کے ساتھ تصویر لے سکتا ہے۔ جس کے ابعاد 56 56 x 97 x سینٹی میٹر تک ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سیارے کو روسی راکٹ Soyouz2 کے ذریعے آج خلا میں بھیجا جانا تھا۔ جبکہ اس سیارے کو امریکی کمپنیLINA Space  کے تعاو تیار کیا گیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal