NPG Media

یورپی یونین کا ترکی سے کشیدہ تعلقات میں بہتری لانے کا مطالبہ

برسلز: ترکی اور یورپی یونین کے درمیان کشیدگی کے بعد یورپی یونین کیجانب سے تعلقات میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یورپی ممالک کی جانب سے ترک صدر طیب اردوان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یورپی ممالک اور ترکی کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

یورپی کمیشن کی صدر اُرزُولا فان ڈئر لاین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے یورپی یونین اور ترکی کے درمیان کشیدگی کو کم کرتے ہوئے خود اعتمادی کو بڑھانے کی بات کی ہے تاکہ دونوں فریقین کے مابین مثبت ایجنڈے پر کام ہوسکے۔

یورپی کمیشن کی صدر اُرزُولا فان ڈئر لاین نے اس دوران لیبیا اور شام سے متعلقہ مسائل اور ترکی میں مقیم شامی پناہ گزینوں کی صورت حال سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کے رہنماؤں نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ گزشتہ روز ایک اہم ویڈیو کانفرنس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا جس کے بعد یورپی کمیشن کی صدر کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal