NPG Media

جشن نوروز:گوگل کاڈوڈل خوبصورت پھولوں سے سج گیا

(این پی جی میڈیا) نوروز کی آمد پر سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل بدل دیا ہے، یعنی کہ پوری دنیا کی طرح گوگل بھی اپنے ڈوڈل پر پھولوں کو سجا کر جشن نوروز منا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسم بہارکے استقبال کےلئے آج نوروز کا تہوار منایا جارہا ہے، اور اسی تہوار کی مناسبت سے گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل بھی پھولوں سے سجالیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی آج کے دن کی مناسبت سے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

 

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جشن نوروز کے موقع پر  اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ نوروز نسلوں اور کنبوں کے مابین امن اور یکجہتی کی اقدار کو فروغ دیتا ہے۔

یہ جشن مفاہمت اور ہم آہنگی کا ہے یعنی کہ لوگوں اور مختلف برادریوں کے مابین ثقافتی تنوع اور دوستی میں شراکت ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہم سب اس جشن کو مناتے ہیں اور منانا چاہیئے کیونکہ یہ سب کے لیے ہے۔

نوروز کا تہوار دنیا بھر کے لاکھوں افراد مناتے ہیں اور یہ کوئی چھوٹا جشن نہیں ہے۔ جیسے کرسمس پوری دنیا میں منایاا جااتا ہے ایسے ہی نوروز کی بھی تقریبات ہوتی ہیں۔

نوروز فارسیوں کے لیے نیا سال ہے،لیکن اس تہوار کو منانے کے لیے آپ کو فارسی نہیں ہونا پڑے گا۔

Persian New Year, Nowruz, Is Coming Up. Here's How (And Where) To Celebrate  Around D.C. | DCist

Nauryz، NavruzیاNowrouz کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، اس کا مطلب ہے "نیا دن”۔یعنی کہ نیا سال 20 مارچ کو شروع ہوگا۔

یہ بھی بتادیں کہ یہ ایرانی کیلنڈر ہے، علاوہ ازیں نوروز کوئی مذہبی تہوار نہیں بلکہ پوری دنیا میں منایا جانے والا جشن ہے، جس میں ماضی کو بھلا کر مستقبل کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

Nowruz and its Origins | Nowruz 2019, Persian New Year 1398

واضح رہے کہ 21 مارچ 2010کو باضابطہ طور پر اقوام متحدہ نے  افغانستان ، البانیا ، ہندوستان ، ایران ، قازقستان ، ترکی اور ترکمانستان سمیت ممالک کی درخواست پر اقوام متحدہ کو یوم نوروز کو تسلیم کیا تھا۔

، نوروز تین ہزار سال پرانا قدیم ترین تہوارہے۔اسے ہر سال  کی طرح منایا جاتا ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal