NPG Media

‘پی ڈی ایم کا اتحاد توڑنے کی سازشیں ہو رہی ہیں لیکن ہم بچے نہیں’

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد توڑنے کی سازشیں ہو رہی ہیں لیکن ہم بچے نہیں ، اللہ نے عقل دی ہے ، اپنا نفع نقصان نہ سمجھ سکیں تو ہمیں سیاست کرنے کا حق نہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میرے آصف زرداری اور میاں نواز شریف سمیت سب سے رابطے ہیں ، پیپلزپارٹی نے اپنی سی ای سی کا اجلاس بلالیا ہے ، مثبت جواب کی امید ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تجویز ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں ، دوسرے مرحلے میں صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز ہے ۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے سب سے آخر میں مستعفی ہونے کی تجویز ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طے ہے ہمارے پاس احتجاجی تحریک کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، اگر صرف ایوانوں میں لڑنا ہے تو پھر پی ڈی ایم کیوں بنائی ؟ ہم نے عوام میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ لانگ مارچ رمضان کے بعد ہونے کی امید ہے ۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے استعفے دینے سے انکار کر دیا تھا ۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin