NPG Media

فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے منظورہوگئی

Photo Credit: The Current

اسلام آباد: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے منظور ہوگئی ہے۔

جبکہ اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے وکیل انور منصور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پر کوئی اعتراض نہیں ہے،اور کیس کرنے سے قبل اکبر ایس بابر پی ٹی آئی سے نکالے جا چکے تھے۔

وزیراعظم کے وکیل انور منصور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں تھا کہ اکبر ایس بابر کو پارٹی رکن قرار دے۔

بعدازاں، جسٹس مشیرعالم نے پوچھا کہ اکبر ایس بابر کو پارٹی سے کب نکالا گیا؟ تو جس پر وکیل انور منصور نے جواب دیا کہ 26 ستمبر 2011 کو وکیل اکبر ایس بابر نے موقف اپنایا کہ پارٹی سے نکالے جانے کا نوٹس کسی فورم پر پیش نہیں کیا گیا۔

علاوہ ازیں، سپریم کورٹ نے معاملے پر اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin