NPG Media

پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

File Photo

کراچی: (این پی جی میڈیا) پی آئی اے کا طیارہ ایک بار پھر اڑان بھرتے ہی حادثے سے بال بال بچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا،جس کے بعد جہاز کے پائلٹ نے اپنی عقلمندی اور مہارت سے جہاز کو بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا ہے۔

زرائع کے مطابق مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے پرندہ ٹکرایا تھا۔

جبکہ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز پر 162 مسافر سوار تھے۔

علاوہ ازیں مسافروں کو لاوئنج میں منتقل کرکے جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔

جبکہ مسافروں کو متبادل جہاز یا پرواز کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin