NPG Media

نواز شریف کو واپس آنے کی اجازت دے سکتے لیکن زندگی اور موت کی ضمانت نہیں دے سکتے:شیخ رشید

فائل فوٹو

لاہور: وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آئیں ان کو اجازت دینے کیلئے تیار ہیں لیکن زندگی یا موت کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان بہت غصے میں نظر آئے اور میں نے یہ بات پہلے ہی کردی تھی کہ مولانا کے ساتھ ہاتھ ہوگا جبکہ یہ پی ڈی ایم کی سیاست کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحما نے پہلے بھی لانگ مارچ کیا تھا جبکہ انہوں نے ایک سال پہلے اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا تھا اور یہ بہت مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے ارکان بھی استعفے نہیں دینا چاہتے کیونکہ حلقے میں ان کا مدمقابل کون ہوگا ارکان اسمبلی یہ ضرور سوچتے ہیں جبکہ چند روز بعد رمضان المبارک ہے اور ان کے منصوبے کا عیدالفطر کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو وطن واپس آنے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہیں لیکن زندگی یا موت کی ضمانت نہیں دے سکتے کیونکہ یہ تو اللہ کے ہاتھ میں ہے جبکہ جو ہمارے اختیار میں ہے وہ ہم کرسکتے ہیں ،سابق وزیراعظم کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہوگئی ہے جبکہ وطن واپسی اسی صورت ہوگی جب وہ وزارت داخلہ کو تحریری طور پر درخواست دیں گے جبکہ انہیں 24گھنٹے میں جازت نامہ جاری کردیا جائے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin