NPG Media

سینیٹ کے معاملات کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، پرویز خٹک

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سینیٹ کے معاملات کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ الیکشن حکومت جیت چکی ہے، شور مچانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جسے عدالت جانا ہے قانون پڑھ کرجائے، سینیٹ کے اندرونی معاملات کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے مسترد شدہ ووٹ کا معاملہ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے پیپلز پارٹی نے فاروق ایچ نائیک ، نیر بخاری ، لطیف کھوسہ پر مشتمل قانونی ٹیم بنا دی ۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس پیر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں 7 ووٹ کیسے مسترد ہوئے ، قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین کو کم ووٹ ملنے پر بھی جے یو آئی کے تحفظات دور کیے جائیں گے ۔

پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 26 مارچ کے لانگ مارچ کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ، اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب میں شکست پر تمام جماعتیں اپنی رپورٹ بھی پیش کریں گی ۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کی شکست پر تشویش کا اظہار کیا تھا ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal