NPG Media

سینیٹ کے حالیہ انتخابات ملک کی تاریخ کے بدترین انتخابات تھے،وزیراعلیٰ سندھ

حیدرآباد(این پی جی میڈیا)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات ملک کی تاریخ کے بدترین انتخابات تھے، پریزائیڈنگ افسر نے یوسف رضا گیلانی کے 7ووٹ بلا وجہ مسترد کئے ایسا کرکے در حقیقت انہوں نے دیئے گئے اسکرپٹ پر عمل کیا۔

لائیو اسٹاک ایکسپو 2021کی افتتاحی تقریب سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سینیٹ کا یہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کا بدترین الیکشن تھا اور یوسف رضا گیلانی کے 7ووٹوں کو پریزائیڈنگ آفیسر نے بلا وجہ مسترد کر دیا در حقیقت پریزائیڈنگ افسر نے دیئے گئے اسکرپٹ پر عمل کیا، انہوں نے کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی نے سینیٹ انتخابات کوعدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم پر امید ہیں کیونکہ تاریخ میں اس کی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں خفیہ کیمروں کی تنصیب پاکستان کے آئین کے منافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے رکن ہونے کی حیثیت سے انہیں ممبران کے ووٹوں کے بارے میں بات کرنے کا حق ہے۔  سینیٹ وہ ایوان ہے جو صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کے ووٹوں سے تشکیل دیا جا تا ہے لٰہذہ ہم اپنے ووٹ کیلئے لڑیں گے۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے لائیو اسٹاک ایکسپو کا انعقاد ایک مشکل کام تھا مگر اس کے باوجود کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے اتنے بڑے پیمانے پر ایکسپو کا انعقاد محکمہ لائیو اسٹاک و دیگر متعلقہ محکموں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز عبدا لباری پتافی نے ہمیشہ لائیو اسٹاک کے شعبے کو ترقی دینے کی کوشش کی ہے اور یہ ایکسپو بھی انکی کاوشوں کا ثمر ہے، اگر یہ کوششیں جاری رہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم شعبہ لائیو اسٹاک میں ترقی نہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ ایک نظر انداز شعبہ تھا جس کی ترقی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پرعوام کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور حکومت سندھ کی جانب سے منعقدہ اس بہتر ین ایکسپو کو دیکھیں ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin