NPG Media

پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس پیر کو اسلام آباد میں طلب

اسلام آباد: پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس پیر کو اسلام آباد میں طلب ، اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں 7 ووٹ کیسے مسترد ہوئے ، قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔

 

اس کے علاوہ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین کو کم ووٹ ملنے پر بھی جے یو آئی کے تحفظات دور کیے جائیں گے ۔

 

پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 26 مارچ کے لانگ مارچ کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ، اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب میں شکست پر تمام جماعتیں اپنی رپورٹ بھی پیش کریں گی ۔

 

اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کی شکست پر تشویش کا اظہار کیا تھا ۔

 

اس کے علاوہ تینوں رہنماؤں نے مسترد ہونے والے 7 ووٹوں کی حقیقیت کو بھی سامنے لانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin