لاہور(این پی جی میڈیا)وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور ان کے بیٹے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور ان کے بیٹے ایک صوفے پر براجمان ہیں جبکہ ان کے سامنے بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں جو کہ دونوں باپ بیٹے پر نوٹوں کی برسات کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
Khawar Manika in full swing! @OfficialDPRPP pic.twitter.com/jY1OB5oFed
— Parvez A. Faruki (@pfaruki) March 12, 2021
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک گرائونڈ میں کوئی کلام کی کیسٹ لگی ہوئی ہے اور خاور مانیکا جوش جذبات میں جھومنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور دیگر لوگوں کے ساتھ دھمال ڈالنے میںمصروف ہو جاتے ہیں جبکہ ان کا بیٹا صوفے پر بیٹھا اپنے اوپر نوٹوں کی بارش کرواتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ خاور مانیکا کے ساتھ کھڑا شخص ہاتھ میں اسلحہ لئے فائرنگ بھی کررہا ہے۔
خاور مانیکا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے ۔