NPG Media

اپوزیشن نے ڈرامہ رچایا،کیمرے لگانے کی تحقیقات ہونی چاہیے :شبلی فراز

Shibli Faraz
فوٹو:فائل

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کیمرے لگانے کی تحقیقات ہونی چاہیے ، نیا بوتھ بنایا جائے، ہم تہہ تک جائیں گے، یہ کس نے کیا، ان کو بے نقاب کریں گے، اپوزیشن نے ڈرامہ رچایا، ہم چاہیں گے اس کی پوری تحقیقات ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ ہال میں خفیہ کیمرے برآمد ہونے کے بعد سینیٹر شبلی فراز نے اسے اپوزیشن کا ڈرامہ قرار دیا جبکہ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے تھےتو ہم کیسے ہار گئے، ہمارے پاس 20 ممبرز یادہ تھے تو پھر کیسےوہ 5 ووٹ سے جیت گئے، یہ لوگ اس ملک کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر چلانا چاہتے ہیں ، میرا یہی سوال ہے کہ ہم قومی اسمبلی اکثریت کے باوجود کیسے ہار گئے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آزاد ارکان کو ملائیں تو ہم امید کرتے ہیں ہم جیت جائیں گے، ہمارے 180 ممبران تھے، ان کے 150 ممبران تھے، ہمارا امیدوار ہار گیا، ہماری اور ان کی جیت میں فرق ہے، یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کے لئے جدوجہد کررہےہیں، انھوں نے جو کچھ بھی کیا ہے یہ دھونس ہے، دھاندلی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہماری جدوجہد ہے کہ کرپٹ ٹولے سے ملک کو نجات دلائی جائے، یوسف رضا گیلانی نے لیڈر شپ کو ترجیح دی،اس لیے نا اہل ہوئے،یوسف رضاگیلانی نےآصف زرداری کو بچانے کیلئے استعفیٰ دیا،ابھی حلف برداری ہوگئی ہے، اپوزیشن ارکان کی سازش سامنے آئی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ووٹ خراب کرانے کی ترغیب علی گیلانی نے دی، ہم نے انتخابات کی شفافیت کی پوری کوشش کی، پیسے سے سیاست کو کاروبار بنانے والے بے نقاب ہوں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin