NPG Media

پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی کور کمیٹی نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار  پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااجلاس ہوا ،ا جلاس کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، چئیر مین سینٹ انتخاب سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور خیبر پختونخوا، وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماء بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں کورکمیٹی نے وزیراعلی پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار ہی وزیراعلی پنجاب رہیں گے، تاہم کور کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر تبدیلیاں ضروری ہیں۔

خیال رہے کہ اجلاس میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیانتخاب پر بھی گفتگو کی گئی۔

خیال رہے کہ مرزا محمد خان آفریدی سابق فاٹا سے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن ہیں اور انہیں وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے عمران خان نے یہ فیصلہ اپنے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا ہے۔ اس موقع پعر وزیراعظم عمران خان نے کہا سابقہ فاٹا کی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ بھی باور کرایا کہ سینیٹ کی ایک ایک ووٹ کی بڑی اہمیت ہے اور اسے ضائع نہ کیا جائے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin