NPG Media

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور حمزہ شہباز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، بلاول نے پنجاب میں ن لیگ کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز شریف کی استقامت سے جیل کاٹنے کی تعریف کی جبکہ لیگی رہنما نے من و عن پی ڈی ایم کے فیصلوں کو قبول کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی سربراہی میں پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے ۔

اجلاس میں لانگ مارچ ، پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے موقف کے حوالے سے لائحہ عمل زیر غور ہیں ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی امور پر مشاورت کی جا رہی ہے ۔

اس کے علاوہ اجلاس میں گزشتہ روز لیگی رہنماؤں کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں کی بدسلوکی کی مذمت بھی کی جائے گی ۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin