NPG Media

پاکستان میں شعبہ سیاحت کے فروغ سے معیشت مستحکم ہوگی: عمر ایوب

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ دہلی میں کسان احتجاج کرنے پر مجبور ہیں جبکہ اسلام آباد میں سیاحت کا فروغ جاری ہے ۔ پاکستان میں شعبہ سیاحت کے فروغ سے معیشت مستحکم ہوگی ۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں سیاحتی فیسٹیول کا انعقاد بڑی تبدیلی ہے ، ٹورازم فیسٹول کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور وفاقی وزرا نے فیسٹیول میں بھرپور تعاون کیا ، اداروں کے باہمی تعاون سے ایونٹ کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایونٹ کی کامیابی میں نجی شعبے نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔ نجی سیکرٹر کی شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے ۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں سیاحتی مقامات کی کثیر تعداد موجود ہے ، پاکستان کے ہر شہر میں خوبصورت مناظر نظر آتے ہیں ۔ پاکستان میں تاریخی ورثہ تقریباً ہر شہر میں موجود ہے ، ایڈونچر ٹورازم میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔

عمر ایوب نے کہا کہ پوری دنیا میں سیاحت ایک منافع بخش کاروبار کی حیثیت رکھتا ہے ، بھارت نے پاکستان کو ہر فورم پر بدنام کرنے کی کوشش کی ، پاکستان نے ہر فورم پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے ، پاکستان بھارت کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موسم سرما اور گرما میں دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں ، پاکستانی لوگ کھیلوں سمیت تفریح کے تمام مواقع میں بھرپور شرکت کرتے ہیں ۔ پیرا گلائیڈنگ اور اسکائی ڈائیونگ کو عام کریں گے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاحت سے چھوٹے کاروبار کو فروغ ملے گا ، کوہ پیمائی کا شوق رکھنے والے آگے آئیں اور اپنا لوہا منوائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، حکومت پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ۔ وزیراعظم ہر شعبے میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل انتہائی باصلاحیت ہے ، وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے مختلف شعبوں میں جدید سہولتیں متعارف کرائیں ۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal