NPG Media

وزیراعظم عمران خان کو ہٹلر اور ڈاکو قرار دے دیا گیا

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو ہٹلر اور ڈاکو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پی ڈی ایم رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کی اور اس موقع پر سابق وزیرداخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ فاشزم کی سیاست نہیں چلے گی ،عمران خان ڈاکو اور ہٹلر ہے ،عمران خان کو رخصت کیے بغیر ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے جبکہ پاکستان کو ہم فاشسٹ ریاست نہیں بننے دیں گے۔
رانا تنویر کا کہنا تھا کہ امید ہے لوگ اپنے ضمیرکے مطابق فیصلہ کریں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی ارکان پر پریشرڈالنے والے ہیں، ہم اس آدمی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم نے شرافت کی سیاست کی ہے،کرائے کے غنڈے لانا چھوڑ دیں ۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ کرائے کے غنڈوں کے پیچھے مت چھپو، آؤ بات کرو،یہ ہار کی نشانی ہے، ڈر پوک آدمی کی نشانی ہے،ہم نے شرافت اور بردباری کی سیاست کی ہے،میدان حاضر ہےآؤ الیکشن میں مقابلہ کرو،ان چوروں میں کسی کی ہمت ہے توسامنے آجائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جتنی بد معاشی آپ کرو گے اس سے زیادہ بدمعاشی ہم کریں گے ، کدھر ہے وزیر داخلہ جو کہتا تھا یہاں کسی کو کھڑا نہیں ہونے دیں گے، یہ نہ وزیراعظم تھا ،نہ ہے،نواز شریف کے شیروں نے ا نکے غنڈوں کو بھگایا۔

ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ میڈیا کے سامنے مریم اورنگزیب پر حملہ کیا گیا، پولیس نے کیوں انتظار کیا کہ ہماری ماؤں بہنوں کو گالیاں نکالی جائیں ،صرف آپ کی ماں بہنیں عزت دار ہیں؟ پارلیمنٹ لاجز کے سامنے پولیس کہاں تھی، پولیس اب آئی ہے جب سروں سے چادر چھین لی گئی۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ جو مہنگائی کی بات کرے ان کے سروں سے چادر نوچ لو، یہ وہ ریاست ہے جس کا ذکر عمران خان کرتے ہیں ،
یہ وہ مدینہ کی ریاست ہے جہاں عورتوں کی عزت محفوظ نہیں، پانچ لوگوں کے سامنے پانچ سو لوگ تھے، جو مہنگائی کی بات کرے ان کے سروں سے چادر نوچ لو، میڈیا کے سامنے ہم پر حملہ کیا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin