NPG Media

یہ جمہوریت کاحسن ہےکہ عمران خان نےاعتمادکا ووٹ کیلئے اتنی جلدی فیصلہ کیا:شیخ رشید

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ جمہوریت کاحسن ہےکہ عمران خان نےاعتمادکا ووٹ کیلئے اتنی جلدی فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگوں میں جرات ہونی چاہیےسرعام کہنا چاہیے کہ میں نے ووٹ نہیں دینا،آج اپوزیشن کو اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل کی ذیلی شق 7 بہت بڑا آرٹیکل ہے جبکہ آج کی جیت کے بعد عمران خان نئی سیاسی زندگی کا آغاز کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کی مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جبکہ وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرار داد تیار کر لی گئی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin