NPG Media

ہماری پارٹی کے 16 ارکان نے پیسے لے کر اپنا ووٹ بیچا: عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہماری پارٹی کے 16 ارکان نے پیسے لے کر اپنا ووٹ اپوزیشن کو بیچا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک مقصد کے تحت سیاست میں آیا اور میرا یقین جمہوریت پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس کو مجھ پر اعتماد نہیں وہ کھل کر بتا دے ، کوئی مجھے بلیک میل کر کے اپنی بات نہیں منوا سکتا ۔
عمران خان نے کہا کہ میرا مقصد اقتدار نہیں ، عوام کی فلاح ہے ۔ شفاف نظام کی تبدیلی کے لیے کوشش کر رہا ہوں ، اداروں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی ۔
خیال رہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کیلئے حکمت عملی طے کرلی اور تمام ارکان اسمبلی کو کل ہر صورت قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے بعد مسلم لیگ ق نے بھی وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو تمام اتحادی جماعتوں کی جانب سے اعتماد کا ووٹ دیا جائے گا ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin