NPG Media

وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع

File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شریک ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ، اجلاس میں وزیراعظم پر اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر غور ہو گا ، اس کے علاوہ وزیراعظم موجودہ صورتحال پر حکومتی و اتحادی ارکان کو اعتماد میں لیں گے ، وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں عبدالحفیظ شیخ کی شکست پر بھی بات کریں گے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اُن کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے ، ایم کیو ایم وفد کا کہنا تھا کہا اتحادی ہیں اور اتحادی ہی رہیں گے ، ہمارے تمام اراکین قومی اسمبلی آپ کو ووٹ دیں گے ۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے مزید کہا کہ ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں بس کراچی اور سندھ میں مشاورت میں شامل کیا جائے ۔ بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ گورننس نظام پر تحفظات ہیں مگر وزیراعظم کے ساتھ ہیں ۔

ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ یقین ہے عمران خان نہ خود کرپشن کرتے ہیں نہ اسے پسند کرتے ہیں ، نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ عوام کو ڈلیور کرسکیں ۔

وزیراعظم عمران خان کا حمایت پر ایم کیو ایم سے اظہار تشکر ، ملاقات میں وزیراعظم نے سندھ کے امور میں متحدہ سے مشاورت کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے ایم کیو ایم وفد کی تجاویز کو سراہا ۔

عمران خان نے کہا کہ میرا مقصد اقتدار نہیں ، عوام کی فلاح ہے ۔ شفاف نظام کی تبدیلی کے لیے کوشش کر رہا ہوں ، اداروں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی ۔

 

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin