NPG Media

عمران صاحب اعتماد آپ نے کھویا، غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟مریم اورنگزیب

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اعتماد آپ نے کھویا، غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟، اُدھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا،صرف عوام کا اعتماد اور اقتدار اپنا ہوتا ہے،کرائے اور ادھار کی چیزیں واپس کرنی ہوتی ہیںاورعمران صاحب اپنی بار جمہوریت پرلیکچر اوردوسروں کے ووٹ چوری۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت برائے داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب بلوچستان میں عبدالقادرکا جیتنا بھی الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں، نئے الیکشن کرائیں اور مزید رسوائی اپنے مقدرمیں نہ لکھوائیں،عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں ، یہ عوام کااعتماد کھوچکے ہیں اس لیے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ آٹا، چینی، بجلی گیس دوائی ووٹ چورعوام کا اعتماد کھوچکے ہیں، پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی ،دباؤ سےغلام بنانے کی کوشش نہ کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنی بار ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ چوری، دوسروں کی بار جمہوریت کو نقصان کا درس، جمہوریت کو جتنا نقصان آپ جیسے ووٹ چوروں نے پہنچایا ہے تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal