NPG Media

عمران خان نے این آر او نہیں دیا تو یہ سڑکوں پر آئیں گے، مراد سعید کی اپوزیشن پر تنقید

 اسلام آباد( این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے این آر او نہیں دیا تو یہ سڑکوں پر آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے این آر او نہیں دیا تو یہ سڑکوں پر آئیں گے،اتنی بھی شرم ہوتی تو گیلانی گھر سے نہ نکلتے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے،پی ٹی آئی سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن چکی ہے،ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ خود کو بے نقاب کر رہے ہو،جب ان کی کرپشن نے نقاب ہوتی ہے تو یہ اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ترقیاتی فنڈز کا پیسہ جشن کے لیے منایا جارہا ہے،یہ کرپشن کرکے وکٹری کا نشان بنا رہے ہیں،کرکٹ میں بھی نیوٹرل ایمپائر لانے والے عمران خان تھے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں اعترافی بیان سب کے سامنے آگیا،ویڈیوز اور پیسوں کا بھی حساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپ جو کچھ مرضی کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کو کل سینیٹ میں ہونے والے الیکشن میں اسلام آباد سیٹ پر اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر کل وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہفتے کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لوں گا۔ اگر ایوان کا اعتماد حاصل نہ کرسکا توا پوزیشن میں بیٹھ جاوں گا۔ ملکی دولت لوٹنے والوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ،سینیٹ انتخابات میں بے تحاشا پیسہ چلا، سیاست کو بدعنوان کردیا گیا ہے۔یوسف رضا گیلانی نے جیتنے کیلئے  ارکان کے ضمیرخریدے۔ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی کہ ویڈیوز کی تحقیقات کرتی۔ارکان سینیٹ رشوت دیں اور لیں گے تو کیا پٹواری اور تھانے دار ٹھیک ہوسکتا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin