NPG Media

سینیٹ الیکشن:جماعت اسلامی مرکزاور سندھ میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی اور سندھ اسمبلی کے رکن عبدالرشید نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر کسی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا۔ایوان بالا کے انتخابات کے سلسلے میں جماعت اسلامی نے سندھ اور مرکز میں سینیٹ انتخاب سے غیر حاضر رہنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹر اعجاز چودھری کی جماعت اسلامی کے رہنما امیر العظیم کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی تھی۔ پنجاب سے نومنتخب سینیٹر اعجاز چودھری نے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی اپیل کی تھی تاہم جماعت اسلامی نے تعاون اور حمایت سے انکار کر دیا۔

امیر العظیم کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اسلام آباد اور سندھ میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنے گی، اپوزیشن سے ہماری ایڈجسٹمنٹ صرف خیبر پختونخوا تک محدود رہے گی۔

اس سے قبل سینیٹ الیکشن میں سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو شکست دی۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق 340 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے یوں یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

اسلام آباد کی جنرل نشست پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔ حکومت کی جانب سے دوبارہ گنتی کرائی گئی تاہم دوبارہ گنتی میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔

ظفر اقبال جو کہ ریٹرننگ افسر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے نے کہا کہ خفیہ ووٹنگ کے ذریعے انتخاب ہو رہا ہے اور کوئی بھی شخص ووٹ پر نشان درج نہ کرے ورنہ ووٹ مسترد ہو جائے گا جبکہ دو لوگوں کو پہلی ترجیح دینے پر بھی ووٹ مسترد ہو جائے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal