NPG Media

فیصلہ کسی کی ہار جیت نہیں،الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت کرانا ہی ہمارا موقف تھا:مریم اورنگزیب

فائل فوٹو

لاہور: (این پی جی میڈیا) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت کرانا ہی ہمارا موقف تھا، کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ آئین کے مطابق ہے، انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت کرانا ہی ہمارا موقف تھا، اور یہ آئینی ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔

مریم اورنگزیب نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ فیصلہ نہ تو کسی کی ہار ہے اور نہ ہی کسی کی جیت ہے،یہ فیصلہ آئین کے مطابق ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی ترجمان سپریم کورٹ کے فیصلے کو ٹوئسٹ دینے کی کوشش کر رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہوسکتا ہے، شبلی فراز کی منشا کے مطابق الیکشن نہیں ہوسکتے۔

مریم اونگزیب نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ابھی تک الیکشن کمیشن کو کوئی ڈائریکشن نہیں دی ہے اور ابھی سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےکہ وہ آزادانہ اورشفاف الیکشن کروائے۔

سینیٹ انتخابات کے متعلق سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ ایوان بالا کا الیکشن آئین کے آرٹیکل266 کے تحت ہوگا۔

صدر مملکت نے گزشتہ برس 23 دسمبر کو سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کی سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرائے جانے کے حوالے سے صدارتی ریفرنس کی 17 سماعتوں کے بعد اپنی رائے محفوظ کر لی تھی۔

پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی ہے۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin