NPG Media

سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

Photo Credit: Dunya News

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن کے امیدواروں پر ایک بڑی پابندی لگاتے ہوئے الیکشنز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشنز کے لیے الیکشن کمیشن نے ضابط اخلاق جاری کردیا ہے جس کے مطابق کسی بھی امیدوار کا کوئی عمل مذہبی تعصب اور ملکی نظریہ کے خلاف نہ ہو۔

زرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سینٹ کے انتخابات کےلیے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہا  گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں، امیدوار، ووٹرز اور الیکشن ایجنٹس مخصوص رائے کی تشہیر نہیں کریں گے اور اس دوران ملکی سالمیت اور پارلیمان کی بالادستی کو ملحفوظ خاطر رکھا جائے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر مملکت اور تمام صوبوں کے گورنر کسی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ کوئی عمل مذہبی تعصب اور ملکی نظریے کےخلاف نہیں ہوگا ۔

اور ایسا عمل کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا جس سے پارلیمان، عدالتوں اور فوج کا تقدس مجروح ہو۔

الیکشن کمیشن ککا مزید کہنا ہے کہ ووٹ کی تصویر بنانے والا کوئی بھی آلہ پولنگ اسٹیشن میں لانےکی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ ملک میں سینیٹ (ایوانِ بالا) کی 48 نشستوں پر انتخابات 3 مارچ کو منقعد ہوں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اسکے علاوہ سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب کی تمام 11 نشستوں میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin