NPG Media

سینیٹ انتخابات: ایم کیو ایم رہنمارؤف صدیقی نااہل قرار

File Photo

کراچی: سینٹ انتخابات کے حوالے سے ایم کیو ایم کے لیے بھی ایک بڑی خبر آگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی اپیل مسترد ہوگئی ہے اور سینٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دیئے جاچکے ہیں۔

خیال رہے  کہ گذشتہ روز الیکشن ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر نے رؤف صدیقی کی جانب کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا تھا۔

بعدازاں رؤف صدیقی نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

زرائع کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر کا اعتراض تھا کہ رؤف صدیقی کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے۔

تاہم ہائیکورٹ نے بھی اب الیکشن ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے رؤف صدیقی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ہائیکورٹ کا فیصلہ جاننے کے بعد رؤف صدیقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا الیکشن تو گیا بھاڑ میں۔

میں تمام شرائط پر پورا اتر رہا ہوں مگر صرف دو سال کا مسئلہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے دو سالہ ڈگری کی ہے اسے ریگولرائزڈ کرانا تھا۔

رؤف صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ ناٹ فار سیل رہی ہے، اور سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کا کوئی رکن نہیں بکے گا اور نہ ہی بکا ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin